April 7, 2025 9:58 PM

printer

وزارتِ دفاع نے بھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ کے ساتھ دو ہزار تین سو پچیاسی کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

وزارتِ دفاع نے بنگلورو کے بھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ کے ساتھ دو ہزار 385 کروڑ روپے مالیت کا معاہدہ کیا ہے، جو الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز اور Mi-17 V5 ہیلی کاپٹروں کیلئے ہوائی جہازوں میں تبدیلی کے کٹس کی فراہمی سے متعلق ہے۔ یہ معاہدہ آج نئی دلّی میں دفاع کے سکریٹری راجیش کمار سنگھ کی موجودگی میں کیا گیا۔ یہ جدید ترین ای ڈبلیو Suit جنگی حالات میں ہیلی کاپٹروں کی آپریشنل بقاء کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ذیلی کَلپُرزوں اور Parts، ملک کے مختلف مینو فیکچررز سے حاصل کئے جائیں گے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ بیشتر ذیلی کَلپُرزے گھریلو مینو فیکچررز سے حاصل ہوں۔ اس پروجیکٹ سے بھارتی الیکٹرانکس اور متعلقہ صنعتوں کی بھرپور شرکت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔x