وزارتِ دفاع نے، بھارتی فوج کیلئے فضائی دفاعی فائر کنٹرول رڈارس کی سرکاری خریداری کیلئے، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کے ساتھ دو ہزار کروڑ روپئے مالیت کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ یہ رڈارس فضائی خطرات کا پتہ لگانے کی صلاحیت کو بہتر بنائیں گے جن میں لڑاکا جیٹس، ہیلی کاپٹرس اور ڈرونز کا پتہ لگانا شامل ہیں۔ یہ فوج کی فضائی دفاع کی ریجیمنٹس کو جدید بنانے میں ایک اہم قدم ہے۔ اس سمجھوتے پر دفاع کے محکمے کے سکریٹری راجیش کمار سنگھ کی موجودگی میں، نئی دلّی میں دستخط کئے گئے۔
Site Admin | July 25, 2025 9:40 PM
وزارتِ دفاع نے، بھارتی فوج کیلئے فضائی دفاعی فائر کنٹرول رڈارس کی سرکاری خریداری کیلئے، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کے ساتھ دو ہزار کروڑ روپئے مالیت کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں