وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے بھارت میں مذہب کی آزادی کو سب کیلئے برقرار رکھا ہے اور وہ مستقبل میں بھی یہ جاری رکھے گی۔ دلائی لامہ کے حالیہ بیان سے متعلق پوچھے گئے میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ انھوں نے دلائی لامہ نظام کو جاری رکھنے سے متعلق عزت مآب دلائی لامہ کے بیان سے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں۔ جناب جیسوال نے مزید کہا کہ حکومت ہند، عقائد اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے طور طریقوں پر کوئی موقف اختیار نہیں رکھتی۔
Site Admin | July 4, 2025 9:56 PM
وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے بھارت میں مذہب کی آزادی کو سب کیلئے برقرار رکھا ہے اور وہ مستقبل میں بھی یہ جاری رکھے گی
