ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 18, 2025 3:36 PM

printer

وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت، ملک کی قومی سلامتی اور علاقائی اور عالمی استحکام کے تناظر میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے اثرات کا مطالعہ کرے گا

وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت، ملک کی قومی سلامتی اور علاقائی اور عالمی استحکام کے تناظر میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے اثرات کا مطالعہ کرے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر دستخط سے متعلق پوچھے گئے میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ حکومت، بھارت کے قومی مفادات کے تحفظ اور سبھی شعبوں میں جامع قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے تئیں عہد بستہ ہے۔×