وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ آندھراپردیش کے گورنر جسٹس ایس عبدالنظیر کی قیادت میں، بھارت کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد آج سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔ یہ دورہ ایک المناک حادثے کے تناظر میں کیا جا رہا ہے، جس میں اِس مہینے کی 17 تاریخ کو مدینے میں بھارتی زائرین متاثر ہوئے ہیں۔ یہ وفد، حج اور عمرے سے وابستہ، سعودی حکام کے ساتھ تال میل رکھتے ہوئے، مکمل مدد فراہم کرے گا اور اِس سلسلے میں جاری اقدامات کی نگرانی کرے گا۔
وزارت نے بتایا کہ ریاض میں، بھارتی سفارتخانہ اور جدّہ میں بھارتی قونصلیٹ جنرل مقام حکام کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں، تاکہ اِس حادثے میں ہلاک لوگوں کی لاشوں کی جلد شاخت کی جا سکے۔ وزارت نے بتایا ہے کہ حکومت، ہلاک شدگان کے کنبوں کو سعودی عرب آنے میں بھی سہولت فراہم کر رہی ہے۔×