ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 3, 2025 10:11 AM | MEA Mali

printer

وزارتِ خارجہ نے مالی کے Kayes میں، ڈائمنڈ سیمنٹ فیکٹری میں تعینات تین بھارتی شہریوں کے اغوا پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے مالی کے Kayes میں، ڈائمنڈ سیمنٹ فیکٹری میں تعینات تین بھارتی شہریوں کے اغوا پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ واقعہ ایک جولائی کو اُس وقت پیش آیا، جب 4 مسلح حملہ آوروں نے فیکٹری پر حملہ کیا اور بھارتی شہریوں کو زبردستی اغوا کر لیا۔ اپنے بیان میں وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مغربی افریقی ملک مالی کے مغربی اور وسطی علاقوں کے کئی مقامات پر دہشت گردوں نے فوجی اور حکومتی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔

بھارت نے تشدد کی اِن کارروائیوں کی لگاتار مذمت کی ہے اور مالی کی حکومت سے اغوا کیے گئے بھارتی شہریوں کی محفوظ رِہائی کے لیے ضروری اقدامات کرنے کو کہا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے زور دیا کہ غیر ممالک میں بھارتی شہریوں کی حفاظت، سلامتی اور بہبود حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔

اس دوران مالی میں رہائش پذیر سبھی بھارتی شہریوں کو بیحد محتاط اور چوکنّا رہنے اور Bamako میں واقع بھارت سفارتخانے سے قریبی رابطے میں رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں