December 25, 2025 9:45 PM

printer

وزارتِ خارجہ نے زور دیا ہے کہ دیوی دیوتاؤں کے مجسمے کو منہدم کرنے جیسے توہین آمیز اقدامات، دنیا بھر میں عقیدت مندوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں اور ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں

وزارتِ خارجہ نے زور دیا ہے کہ دیوی دیوتاؤں کے مجسمے کو منہدم کرنے جیسے توہین آمیز اقدامات، دنیا بھر میں عقیدت مندوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں اور ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں۔ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری سرحدی تنازع سے متاثرہ علاقے میں ہندو دیوتا کے مجسمے کو گرانے کے واقعے پر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہندو اور بدھ مت کے دیوتا پورے خطے کے لوگوں کیلئے نہایت مقدس اور عبادت کے قابل تصور کیے جاتے ہیں اور یہ مشترکہ تہذیبی ورثے کا حصہ ہیں۔ انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ بات چیت اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کریں، امن بحال کریں اور مزید جانی اتلاف کے ساتھ ساتھ املاک اور ورثے کو پہنچنے والے نقصانات سے بچیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔