November 13, 2025 9:54 PM

printer

وزارتِ خارجہ نے اپنے معروف پاسپورٹ سیوا پروگرام PSP کے جدید ورژن کے کامیاب اجراء کا اعلان کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے اپنے معروف پاسپورٹ سیوا پروگرام PSP کے جدید ورژن کے کامیاب اجراء کا اعلان کیا ہے۔ وزارت نے بتایا کہ اس میں پاسپورٹ سیوا پروگرامPSP V2.0، گلوبل پاسپورٹ سیوا پروگرام GPSP V2.0 اور ای-پاسپورٹ شامل ہیں، جو بھارتی شہریوں اور بیرونِ ملک مقیم شہریوں کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ یہ پروگرام پاسپورٹ خدمات سے وابستہ تمام فریقوں کو ڈیجیٹل طور پر منسلک واحد نظام میں جوڑنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد کارکردگی، شفافیت اور شہریوں کی سہولت کو بڑھانا ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ اس کا آغاز حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ بین الاقوامی معیار کے مطابق تیز، محفوظ، اور آسان سفر کی سہولیات فراہم کرے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔