وزارتِ خارجہ نے امریکہ میں لاس انجلز میں، احتجاج کے تناظر میں بھارتی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سلامتی کی خاطر مناسب احتیاط برتیں۔ لاس انجلز کی صورتحال کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت بیرونِ ملک آباد بھارتی شہریوں کی سلامتی، حفاظت اور اُن کی بہبود کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاس انجلز خطّے میں بڑی تعداد میں بھارت نژاد افراد آباد ہیں۔ جناب جیسوال نے مزید کہا کہ سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانہ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ بھارتی افراد سے رابطہ قائم کیے ہوئے ہے۔
Site Admin | June 13, 2025 10:01 AM | BRIEFING LOS ANGELES
وزارتِ خارجہ نے امریکہ میں لاس انجلس میں احتجاج کے تناظر میں بھارتی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سلامتی کی خاطر احتیاط برتیں۔
