ورلڈ چیمپئن شپ آف Legends 2025 WCL)) میں انڈیا چیمپئنس اور پاکستان چیمپئنس کے درمیان کرکٹ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ سرحد کے اُس پار سے جاری دہشت گردی کی وجہ سے، پاکستان کے ساتھ بھارت کی کشیدگی کے سبب منتظمین کو سخت عوامی ردِّ عمل کا سامنا کرنے کے بعد یہ میچ منسوخ کرنا پڑا۔ ایک بیان میں،WCL لیگ نے شائقین اور بھارت کے معروف کرکٹ کھلاڑیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے ان سے معذرت کی ہے۔ سریش رینا، شِکھر دھون اور دیگرسمیت بھارت کے نامور کھلاڑیوں نے بھی پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکارکردیا تھا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان یہ میچ آج برمنگھم کے Edgbaston میں کھیلا جانا تھا۔ میچ کی منسوخی کے بعد Edgbaston اسٹیڈیم نے اعلان کیا ہے کہ ٹکٹ رکھنے والے سبھی شائقین کو اُن کی پوری رقم واپس کی جائے گی۔×
Site Admin | July 20, 2025 3:42 PM
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجینڈس دو ہزار پچیس ، ڈبلیو سی ایل میں انڈیا چیمپئنس اور پاکستان چیمپئنس کے درمیان کرکٹ میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔