ورلڈ ویٹ لفٹنگ جیمپئن شپ 2025 میں بھارت کی ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے 48 کلو گرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ چانو نے ناروے کے Forde میں اِس کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ اَب تک اِس مقابلے میں 199 کلوگرام کی مجموعی لفٹ حاصل کر چکی ہیں۔ چانو نے Clean اینڈ Jerk دونوں میں 115 کلوگرام اور مجموعی طورپر 199 کلوگرام کی مجموعی لفٹ کے ساتھ نئے قومی ریکارڈز بھی بنائے ہیں۔ چانو کا یہ تیسرا عالمی چیمپئن شپ تمغہ ہے۔ اِن مقابلوں میں شمالی کوریا کی ویٹ لفٹر Ri Song Gum چھائی رہیں جنہوں نے 48 کلوگرام زمرے میں سونے کے تین تمغے جیتے۔ رِی نے Snatch میں 91 کلوگرام، Clean and Jerk میں 122 کلوگرام اور 213 کلوگرام کی مجموعی لفٹ کے نئے عالمی ریکارڈ بنائے۔ تھائی لینڈ کی Thanyathon Sukcharoen نے 198 کلوگرام کی مجموعی لفٹ کے ساتھ کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔×
Site Admin | October 3, 2025 9:54 PM
ورلڈ ویٹ لفٹنگ جیمپئن شپ 2025 میں بھارت کی ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے 48 کلو گرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔
