واشنگٹن نے کہا ہے کہ امریکہ وینیزویلا کی حکومت نہیں چلائے گا، بلکہ سیاسی تبدیلی کیلئے دباؤ ڈالنے کیلئے تیل کی ناکہ بندی کا استعمال کرے گا۔ امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکہ، وینیزویلا میں حکمرانی میں روز مرہ کی بنیاد پر براہِ راست کوئی رول ادا نہیں کرے گا، تاہم ملک پر عائد موجودہ تیل کی پابندیوں کو سختی سے نافذ کرے گا۔ اُن کا یہ بیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تجویز کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے کہ امریکی افواج کے ہاتھوں Nicolas Maduro کی ڈرامائی گرفتاری کے بعد امریکہ وینیزویلا کا براہِ راست کنٹرول سنبھال سکتا ہے۔
ٹیلی ویژن پر بات چیت میں مارکو روبیو کے بیانات کا مقصد بظاہر اُن خدشات کو کم کرنا تھا کہ وینیزویلا میں حکومت کی تبدیلی کیلئے کی گئی جارحانہ کارروائی، امریکہ کو کسی اور طویل غیر ملکی مداخلت یا ناکام ریاست سازی کی کوشش میں نہ جھونک دے۔×