ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 3, 2025 2:34 PM

printer

وئیتنام میں طوفان Bualoi میں مرنے والوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے

وئیتنام میں طوفان Bualoi میں مرنے والوں کی تعداد 51 تک جا پہنچی ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والی سرکاری ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، موسلا دھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے 14 لوگ لاپتہ اور 164 زخمی ہوگئے۔
Bualoi شمال وسطی وئیتنام میں پیر کو آیا تھا جس کی وجہ سے سمندر میں زبردست طغیانی آگئی ہے، ہواؤں کے جھکڑ چل رہے ہیں اور موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔ ایجنسی نے بتایا کہ طوفان کی وجہ سے املاک کو 43 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ مالیت کا نقصان پہنچا ہے۔ طوفان کے سبب سڑکوں، اسکولوں اور دفتروں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور بجلی کے رابطے منعقد ہوگئے ہیں۔ ایجنسی نے مزید بتایا کہ 2 لاکھ 10 ہزار سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور 51 ہزار ہیکٹئر سے زیادہ رقبے میں چاول اور دیگر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔