July 8, 2025 3:12 PM

printer

نیپال میں Rasuwa ضلعے کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے 9 افراد کو بحفاظت نکال لیاگیا ہے

نیپال میں Rasuwa ضلعے کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے 9 افراد کو بحفاظت نکال لیاگیا ہے۔ نیپال- چین سرحد کے قریب Lhende ندی میں سیلاب آنے کے بعد یہ لوگ پھنس گئے تھے۔ 37 افراد جن سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، اُن میں سے 22 افراد اب محفوظ مقامات پر ہیں۔ باقی 15افراد کا پتہ لگانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ نیپال کی وزارت داخلہ کے دفتر نے کہا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے بچاؤکاری کے کام کے لیے Rasuwa میں ہیلی کاپٹروں کو پرواز میں دشواری آرہی ہے۔ Rasuwa ضلع میں شاہراہوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اِس سے بچاؤ کاری ٹیموں اور دیگر آلات کی نقل وحمل متاثر ہورہی ہے۔ Lhende ندی میں آئے سیلاب کے سبب Miteripul بھی بہہ گیا ہے۔ یہ پل Rasuwa ضلع میں نیپال اور چین کو ملاتا ہے۔ چین میں موسلادھار بارش کے سبب Lhende ندی میں طغیانی آگئی۔ نیپال میں Rasuwagadhi پن بجلی ڈیم کو بھی سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔ایک اور حادثے میں نیپال کے ضلع Nuwakot میں Trishuli ندی میں سیلاب آنے کے بعد پھنسے ہوئے دو لوگوں کو بچایاگیا ہے۔ نیپال فوج کے ہیلی کاپٹر نے انہیں بچایا۔ حکام نے کہا ہے کہ بالائی علاقوں میں شدید بارش کے سبب ندی میں پانی بھر گیا اور سیلاب آگیا۔