نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل نے کہا ہے کہ فی الحال وہ صلاح و مشورہ کر رہے ہیں اور آئینی فریم ورک کے تحت ملک کے موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جناب پوڈیل کا یہ بیان، ایسے وقت میں آیا ہے، جب اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر سرکاری پابندی اور بدعنوانی کے خلاف غم و غصے کی وجہ سے پچھلے کئی دنوں سے ملک میں تشدد برپا ہے۔ پُرتشدد تصادم میں کئی لوگ ہلاک ہوئے ہیں اور K.P. شرما اولی کو وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا ہے۔ صدر پوڈیل نے ایک بیان میں کہا کہ وہ حالیہ بحران کا ایک آئینی حل تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ جمہوریت کی بقا اور ملک میں امن و قانون کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ انہوں نے سبھی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں امن اور استحکام کو بحال کرنے میں تعاون کریں۔
Site Admin | September 11, 2025 9:50 PM
نیپال میں عبوری سرکار کی تشکیل پر مختلف فریقوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ صدر رام چندر پوڈیل کا کہنا ہے کہ آئینی فریم ورک کے تحت موجودہ صورتحال سے نمٹنے کی تمام ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہیں