نیپال میں عبوری حکومت کی سربراہ، وزیر اعظم سشیلا کارکی نے آج پہلی مرتبہ قوم سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم کارکی نے کہا کہ Gen-Z کے احتجاج کے بعد قائم ہونے والی حکومت، اچھی حکمرانی اور سرکاری خدمات کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ حکومت کا بنیادی کام، آئندہ 5 مارچ کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانا ہے۔ انہوں نے تمام سول ملازمین پر زور دیا کہ وہ پریشانی سے مبرّا سرکاری خدمات کی فوری فراہم کو یقینی بنائیں اور نوجوانوں کے جذبے کے مطابق کام کو انجام دیں۔
وزیر اعظم کارکی نے بتایا کہ رواں مالی سال کے وسائل کو محفوظ بنانے کیلئے چھوٹے پیمانے پر اور بے ترتیب پروجیکٹوں کو ختم کر دیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے واضح کیا کہ آئینی ترمیم کا معاملہ، عوامی نمائندوں کے ساتھ پارلیمنٹ کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ تاہم موجودہ حکومت کو Gen-Z کی جد و جہد کے جذبے کے مطابق چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے حکومت کو کامیاب بنانے کیلئے تمام متعلقہ فریقوں سے تعاون کی اپیل کی۔
Site Admin | September 25, 2025 9:54 PM
نیپال میں عبوری حکومت کی سربراہ، وزیر اعظم سشیلا کارکی نے آج پہلی مرتبہ قوم سے خطاب کیا