ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 8, 2025 9:57 PM

printer

نیپال میں سوشل میڈیا پر حکومت کی پابندی کے معاملے پر پُرتشدد جھڑپ میں کم سے کم 19 افراد ہلاک اور 340 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ہیں

نیپال میں کرپشن اور حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف Gen-Z کے احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں19 افراد ہلاک اور 340 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ کاٹھمنڈو کے Baneshwar علاقے میں Gen-Z کا احتجاج پُرتشدد ہونے پر پولیس نے گولی باری شروع کردی۔ اطلاعات کے مطابق کاٹھمنڈو وادی میں 16 افراد ہلاک، جبکہ Itahari میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ، زخمیوں میں مظاہرین ، سکیورٹی اہلکار اور صحافی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق مرنے والوں اور زخمیوں میں سے بیشتر کی شناخت کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔ اس سے پہلے صحت کی وزارت نے اسپتالوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ سبھی زخمی مظاہرین کا مفت علاج کریں۔ اس دوران، ہنگامہ آرائی کی روک تھام کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں کرفیو نافذ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ Gen-Z احتجاج کاٹھمنڈو کے باہر بھی پھیل گیا ہے۔ بیراٹ نگر، Chitwan ، جھاپا اور روپن دیہی میں بڑے پیمانے پر احتجاجوں کی خبریں ہیں۔ ان میں سے بیشتر احتجاج، جھڑپ میں تبدیل ہوگئے۔ Facebook،Instagram، ایکس اور یوٹیوب سمیت سبھی غیر رجسٹرڈ شدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ملک گیر پابندی عائد کئے جانے کے بعد یہ احتجاج شروع ہوئے۔ وزیرِ اعظم کے پی شرما اولی نے آج شام اپنی رہائش گاہ پر وزراء کی کونسل اور قومی سکیورٹی کونسل کی ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے۔