نیپال میں، کل دیر رات ریختر پیمانے پر 6 اعشاریہ ایک شدّت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ یہ زلزلہ بھارتی وقت کے مطابق رات 2 بجکر 36 منٹ پر آیا۔ زلزلے کی نگرانی اور تحقیق سے متعلق قومی مرکز نے کہا ہے کہ زلزلے کا مرکز راجدھانی کاٹھمنڈو کے مشرق میں تقریباً 65 کلو میٹر دور سندھو پَل چوک ضلعے میں بھیروا کُنڈ میں تھا۔ زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ بہار، مغربی بنگال اور سکّم کے مختلف علاقوں میں بھی رات 2 بجکر 37 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بہار میں دربھنگا، سمستی پور، سارن اور آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔×
Site Admin | February 28, 2025 9:39 AM | BIHAR TREMORS
نیپال میں، کل دیر رات ریختر پیمانے پر 6 اعشاریہ ایک شدّت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
