ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 6, 2025 9:32 AM | Nepal Rain

printer

نیپال میں، موسلا دھار بارش کے سبب زمینی تودے کھسکنے اور سیلاب کی وجہ سے کم سے کم 52 افراد ہلاک ہو گئے۔

        نیپال میں قدرتی آفات کے دوران گزشتہ تین دن میں کم از کم 52 لوگوں کی موت ہوگئی۔ نیپال کے زیادہ تر حصوں میں جمعے کے روز سے رک رک کر بارش جاری ہے۔ صرف ilam ضلعے میں ہی تودے کھسکنے سے 38 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

        ملک بھر میں سیلاب اور تودے کھسکنے سے جانی نقصان کے علاوہ بنیادی ڈھانچے کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

جنوبی نیپال میں کوشی ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ موسمیات کے محکمے کے افسران کے مطابق ہمالیائی ملک میں آج تک بارش جاری رہ سکتی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ قدرتی آفت سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے زیادہ سے زیادہ احتیاط سے کام لے رہی ہے۔×