June 25, 2025 10:10 PM

printer

نیٹو کے تمام اراکین نے، 2035 تک اپنی دفاعی اور سلامتی کے اخراجات کو بڑھا کر مجموعی گھریلو پیداوار کے پانچ فیصد تک کرنے سے اتفاق کیا ہے

نیٹو کے تمام اراکین نے، 2035 تک اپنی دفاعی اور سلامتی کے اخراجات کو بڑھا کر مجموعی گھریلو پیداوار کے پانچ فیصد تک کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ ہیگ میں NATO  چوٹی کانفرنس میں اعلامیہ میں،NATO  نے کہا کہ دفاعی اخراجات میں، کلیدی دفاعی ضروریات میں سالانہ GDP کی کم سے کم 3 اعشاریہ 5 فیصد سرمایہ کاری شامل ہوگی۔ انہوں نے سلامتی سے متعلق اخراجات پر GDP کا ایک اعشاریہ پانچ فیصد تک خرچ کرنے کی بھی بات کہی، جس میں حساس بنیادی ڈھانچے کا تحفظ اور اتحاد کی دفاعی صنعتی ٹھکانوں کو مستحکم کرنا شامل ہے۔ چوٹی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے NATO  کے سربراہ Rutte نے کہا کہ اِس سال یوکرین کیلئے مالی امداد، پچھلے سال کی 58 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا کافی امکان ہے۔

Rutte نے کہا کہ یوروپ اور کناڈا کو، فوجی اتحاد کیلئے زیادہ تعاون دینے کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران پر امریکی حملے سے اُس ملک کو وسیع نقصان ہوا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔