March 16, 2025 9:40 PM

printer

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم Christopher Luxon، بھارت کے پانچ روزہ دورے پر نئی دلّی پہنچ گئے ہیں۔ دونوں ملکوں نے آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات کا آغاز کیا

نیو زیلینڈ کے وزیر اعظم Christopher Luxon بھارت کے پانچ دن کے دورے پر آج تیسرے پہر نئی دلّی پہنچ گئے ہیں۔ اُن کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی ہے، جس میں وزراء ، سینئر عہدیداران، سرکردہ کاروباری افراد، میڈیا اور وہاں مقیم بھارت نژاد برادری کے افراد شامل ہیں۔ ہوائی اڈّے پر وزیراعظم Luxon کا خیرمقدم ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے کیا۔ وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کَل نیو زیلینڈ کے اپنے ہم منصب کے ساتھ بات چیت کریں گے، جس میں بھارت- نیو زیلینڈ تعلق کے مختلف پہلوئوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ وہ راشٹرپتی بھون جاکر صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملاقات بھی کریں گے۔
بھارت اور نیوزی لینڈ نے ایک جامع اور باہمی فائدے کے آزاد تجارتی معاہدے FTA کے مذاکرات کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ آج نئی دلّی میں مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل اور نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت وسرمایہ کاری Todd McCaly کے درمیان ہوئی میٹنگ سے اس اہم قدم کی نشاندہی ہوتی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب گوئل نے کہا کہ یہ دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے جو دونوں ملکوں کے دریان تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے اور اقتصادی مواقع کو وسعت دینے کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تجارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اپریل 2024 اور جنوری 2025 کی مدت کے دوران یہ ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
ایف ٹی اے مذاکرات کا مقصد کاروبار اور صارفین کیلئے نئے مواقع پیدا کرنا ہے جس سے بھارت اور نیوزی لینڈ کی باہمی ترقی اور خوشحالی کو فروغ حاصل ہوگا۔ مذاکرات کا مقصد سپلائی چین کے انضمام اور بازار تک رسائی کو بہتر بناتے ہوئے متوازن نتائج حاصل کرنا ہے۔ یہ سنگ میل ایک مضبوط اقتصادی شراکت داری، لکچداری اور خوشحالی کو فروغ دینے کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دیرینہ شراکت داری ہے، جس کی بنیاد مشترکہ جمہوری اقدار، عوام کے درمیان مضبوط تعلقات اور اقتصادی ہم آہنگی پر رکھی گئی ہے۔ دونوں ملکوں نے تجارت اور سرمایہ کاری پر مشتمل اپنے دو طرفہ تعلقات کی تعمیر کیلئے مسلسل کام کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔