March 16, 2025 2:30 PM

printer

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن بھارت کے پانچ دن کے دورے پر آج سہ پہر نئی دلّی پہنچ رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم Christopher Luxon بھارت کے پانچ دن کے دورے پر آج سہ پہر نئی دلّی پہنچ رہے ہیں۔ اُن کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی ہے، جس میں وزراء، سینئر عہدیداران، سرکردہ کاروباری افراد، میڈیا اور وہاں مقیم بھارت نژاد برادری کے افراد شامل ہیں۔ وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کَل نیوزی لینڈ کے اپنے ہم منصب کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ جناب Luxon مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے 10ویں رائے سینا مذاکرات 2025 کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے اور کلیدی خطبہ بھی دیں گے۔ وہ راشٹرپتی بھون جاکر صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات بھی کریں گے۔ x