بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ BCCI نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کیلئے آج بھارتی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ 11 جنوری سے شروع ہونے والے اس مقابلے میں شُبھ مَن گِل کپتان اور Shreyas Iyer نائب کپتان مقرر کئے گئے ہیں۔ Shreyas Iyer کو گذشتہ سال آسٹریلیا کے دورے کے دوران زخمی ہونے کے بعد اب واپس ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔ ایشان کِشن کو آئندہ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں اور ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کیلئے منتخب کئے جانے کے باوجود رِشبھ پَنت نے اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔ وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
Site Admin | January 3, 2026 9:38 PM
نیوزی لینڈ کے ساتھ تین میچوں کی ایک روزہ کرکٹ سیریز کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ شبھمن گِل 15 کھلاڑیوں کی اس ٹیم کے کپتان ہوں گے