نیشنل اسپورٹس گورننس ایکٹ 2025 آج سے جزوی طور پر نافذ ہوگیا ہے۔ کھیلوں کی وزارت کے مطابق مرکز نے، اِس قانون کی منتخبہ شقوں کو نافذ کئے جانے کو نوٹیفائی کیا ہے۔ اس ایکٹ میں کھیلوں سے متعلق انتظامات میں شفافیت، جوابدہی، اخلاقی طور طریقوں اور اچھی حکمرانی کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے تاکہ کھیلوں سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزارت نے کہا ہے کہ مرحلہ وار طریقے سے اِس ایکٹ کے نافذ کئے جانے کا مقصد کھیلوں سے متعلق قانونی حکمرانی کے طریقہئ کار کی بلارکاوٹ منتقلی کو یقینی بنانا ہے۔
Site Admin | January 1, 2026 3:05 PM
نیشنل اسپورٹس گورننس ایکٹ 2025 آج سے جزوی طور پر نافذ ہوگیا ہے۔