May 20, 2025 9:48 AM

printer

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما چھگن بھجبل کو آج مہاراشٹر کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (NCP) کے سینئر رہنما چھگن بھجبل کو آج مہاراشٹر کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ گورنر سی پی رادھا کرشنن ممبئی کے راج بھون میں صبح 10 بجے انہیں عہدے اور راز داری کا حلف دلائیں گے۔

مہاراشٹر کی سیاست میں ایک بڑی پیش رفت کے تحت آزمودہ کار OBC رہنما اور ایک نہایت تجربہ کار سیاستداں NCP لیڈر چھگن بھجبل آج ایک کابینی وزیر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ جناب بھجبل کو خوراک، شہری فراہمی اور صارفین کے تحفظ سے متعلق محکمہ دیا جاسکتا ہے۔ یہ محکمہ پہلے بھی ان کے پاس تھا۔ حلف برداری کی یہ تقریب قانون ساز اسمبلی کے مانسون اجلاس سے قبل ہورہی ہے۔ NCP کی جانب سے وزارت کیلئے کوئی دستیاب نہیں تھا۔ اس سال کے اوائل میں دھننجے منڈے نے، اُن کے قریبی ساتھی کے جبراً وصولی اور قتل کے معاملے میں عوامی غصہ بھڑکنے کے تناظر میں استعفیٰ دے دیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔