ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں پولینڈ میں، بین الاقوامی Wieslaw Maniak میموریل ٹورنامنٹ میں بھارت کی Annu رانی نے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

ایتھلیٹکس میں، بھارت کی انو رانی نے پولینڈ میں منعقدہ International Wieslaw Maniak میموریل میں خواتین کے نیزہ پھیکنے کے مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ انہوں نے سیزن کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 اعشاریہ پانچ نو میٹر دور نیزہ پھینکا۔

ایشیائی کھیلوں کی چیمپئن، 32 سالہ انو رانی نے شاندار آغاز کیا اور اپنی پہلی کوشش میں 60 اعشاریہ نو چھ میٹر دور نیزہ پھینکا، جو جیت کے لیے کافی تھا۔ اپنی دوسری کوشش میں انہوں نے مزید بہتری لاتے ہوئے 62 اعشاریہ پانچ نو میٹر دور نیزہ پھینکا۔ انہوں نے تیسری کوشش میں 60 اعشاریہ صفر سات میٹر کا تھرو کیا۔×