ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 17, 2025 10:01 PM

printer

نیزہ پھینکنے والے بھارت کے سرکردہ کھلاڑی نیرج چوپڑا نے اپنی پہلی کوشش میں 84 اعشاریہ آٹھ-پانچ میٹر نیزہ پھینکر عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ 2025 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے

بھارت کے مایہ ناز بھالا پھینک کھلاڑی اور دفاعی چیمپئن نیرج چوپڑا نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اُنہوں نے آج اپنی پہلی کوشش میں ہی 84 اعشاریہ آٹھ پانچ میٹر کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دوسرے بھارتی کھلاڑی سچن یادو بھی 83 اعشاریہ چھ سات میٹر کی بہترین Throw کے ساتھ فائنل میں پہنچنے والے 12 کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ پیرس اولمپک 2024 میں نیرج چوپڑا کو ہرانے والے پاکستانی اولمپک چیمپئن ارشد ندیم بھی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ بھالا پھینک مقابلوں کے دیگر سرکردہ کھلاڑی جیسے گریناڈا کے Anderson Peters، جرمنی کے جولیس ویبر اور کینیا کے جولیس Yego بھی کوالیفائی کرگئے ہیں، جس سے مقابلے مزید دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔