ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 17, 2025 2:29 PM

printer

نیرج چوپڑا آج ٹوکیو میں عالمی ایٹھلیٹکس چمپئن شپ میں اپنے خطاب کا دفاع کریں گے

بھارت کے نیزہ پھینکنے والے مایہ ناز کھلاڑی نیرج چوپڑہ آج جاپان کے شہر ٹوکیو میں ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ 2025 کے کوالیفکیشن راؤنڈ میں اپنے خطاب کا دفاع کریں گے۔ چوپڑہ گروپ-اے میں مقابلہ کریں گے۔ اس میں حصہ لینے والے دیگر کھلاڑیوں میں جرمنی کے Diamond League چمپئن Julian Weber، 2012 کے اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتنے والے Keshorn Walcott، چیک جمہوریہ کے معروف کھلاڑی Jakub Vadleich اور بھارتی کھلاڑی سچن یادو شامل ہیں۔ چوپڑا اپنا تیسرا عالمی چمپئن شپ تمغہ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے 2023 میں بودا پیسٹ میں سونے کا، جبکہ 2022 میں امریکہ میں منعقدہ چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے گزشتہ برس پیرس اولمپکس میں بھی چاندی کا ایک تمغہ جیتا تھا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔