نیدرلینڈس کے Wijk aan Zee میں جاری ٹاٹا اسٹیل شطرنج ٹورنامنٹ میں کَل تیسرے راؤنڈ میں بھارت کے سرکردہ شطرنج کھلاڑی Gukesh Dommaraju اور امریکہ کے عالمی نمبر دو کھلاڑی Fabiano Caruana کے درمیان کھیلا گیا میچ برابری پر ختم ہوا۔ سنگاپور میں پچھلے مہینے شطرنج کی تاریخ میں سب سے کم عمر عالمی چمپئن بننے کے بعد Gukesh کو ابھی تک ہار نہیں ہوئی ہے۔
دیگر میچوں میں Rameshbabu Praggnanandhaa نے اپنے ہم وطن عالمی نمبر چار کھلاڑی Arjun Erigaisi کو شکست دی۔ ایک اور بھارتی کھلاڑی Leon Luke Mendonca نے لگاتار دو ہار سے واپس آتے ہوئے اپنے ہم وطن کھلاڑی Pentala Harikrishna کے ساتھ میچ برابری پر ختم کیا۔
چیلنجرس زمرے میں دونوں بھارتی کھلاڑیوں ویشالی رمیش بابو اور دیویا دیشمکھ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آج کے راؤنڈ چار مقابلوں میں Gukesh کا سامنا روس کے Alexey Sarana سے ہوگا۔ Praggnanandhaa کا مقابلہ اپنے ہم وطن کھلاڑی Mendonca سے ہوگا جبکہ Arjun Erigaisi کا سامنا روس کے Vladimir Fedoseev سے ہوگا۔ اِس ٹورنامنٹ میں کُل 14 کھلاڑی واحد راؤنڈ رابن فارمیٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ اِس میں 13 راؤنڈس ہوں گے۔ ہر کھلاڑی ایک مرتبہ ایک دوسرے کا سامنا کرے گا۔