نیدرلینڈس کے Wijk aan Zee میں جاری 2025 ٹاٹا اسٹیل شطرنج ٹورنامنٹ میں بھارت کے Dommaraju Gukesh نے اپنا دبدبہ برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کل رات 10 ویں راؤنڈ میں نیدر لینڈس کے گرینڈ ماسٹر Max Warmerdam کو ہرا کر ماسٹرز زمرے میں اپنی سبقت کو برقرار رکھا۔ سب سے کم عمر کے عالمی شطرنج چمپئن بننے کے بعد گوکیش کا یہ پہلا ٹورنامنٹ ہے۔
اِس سے پہلے گوکیش نے 9 ویں راؤنڈ میں، Leon Luke Mendonca کو ہرانے کے بعد سبقت حاصل کر لی تھی۔×