July 7, 2025 10:15 PM

printer

نیتی آیوگ نے آج نئی دلّی میں شمال مشرقی خطہ کے اضلاع کے لیے پائیدار ترقیاتی اہداف SDG کے اشاریہ 2023-24 کو جاری کیا

نیتی آیوگ نے آج نئی دلّی میں شمال مشرقی خطہ کے اضلاع کے لیے پائیدار ترقیاتی اہداف SDG کے اشاریہ 2023-24 کو جاری کیا۔ اِسے نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین Suman Bery، سی ای او BVR Subrahmanyam، شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے سیکریٹری Chanchal Kumar اور بھارت میں اقوامِ متحدہ ترقیاتی پروگرام UNDP کے نمائندے Angela Lusigi نے جاری کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطہ کے 85 فیصد اضلاع سب سے زیادہ ترقی کرنے والے زمرے میں شامل ہیں۔ 2021-22 میں سب سے پہلے جاری کیے گئے اشاریہ میں 62 فیصد اضلاع سب سے زیادہ ترقی کرنے والے زمرے میں شامل تھے۔
نیتی آیوگ نے کہا کہ کھانا پکانے کے صاف اِندھن، صفائی ستھرائی، رہائش اور صحت سے متعلق خدمات کے شعبوں میں خاطر خواہ بہتری درج کی گئی ہے۔ اِس نے کہا کہ یہ پیش رفت اگلی مدت تک قومی اوسط کے مطابق ترقی سے متعلق موجودہ خلد کو پُر کرنے کے لحاظ سے اہم ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔