نیتی آیوگ نے آج بھارت میں اعلیٰ تعلیم کی عالمگیریت پر ایک رپورٹ پیش کی ہے۔ اس رپورٹ کا مقصد، بھارتی اعلیٰ تعلیمی اداروں کو عالمی سطح کے تعلیمی اور تحقیقی پلیٹ فارمز پر صف اول میں جگہ دینا ہے۔ رپورٹ میں 22 پالیسی سفارشات، مخصوص شراکت داروں کیلئے عملی کارروائیوں کے 76 طریقے، 125 کارکردگی کی کامیابی کے اشارے اور 30 بھارتی اور عالمی طریقوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، جو اس وقت مختلف نظامی اور ادارہ جاتی شراکت داروں کے ذریعہ نافذ کئے جارہے ہیں۔ کلیدی سفارشات میں عالمگیریت کو نافذ کرنے کیلئے ایک جامع حکمتِ عملی وضع کرنا اور ایک انڈین Alumni Ambassador نیٹ ورک بنانا شامل ہے۔
Site Admin | December 22, 2025 9:56 PM
نیتی آیوگ نے آج بھارت میں اعلیٰ تعلیم کی عالمگیریت پر ایک رپورٹ پیش کی ہے