نیتی آیوگ نے آج ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کا عنوان ہے ’’کیمیکل صنعت: عالمی اقدار کے روابط میں بھارت کی شرکت کو مستحکم کرنا‘‘۔ اِس رپورٹ کا مقصد بھارت کے کیمیکل سیکٹر میں وسیع تر تجزیوں کا مظاہرہ کرنا ہے جس میں مواقع اور چیلنجز دونوں کو اجاگر کیا گیا ہے اور بھارت کو کیمیکل کی عالمی مارکیٹ میں ایک اہم ملک کی حیثیت پر لانے کے سلسلے میں لائحۂ عمل طے کیا گیا ہے۔ نیتی آیوگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت 2023 میں اپنے عالمی کیمیکل ویلیو چینز کو تین اعشاریہ پانچ فیصد سے بڑھا کر 2040 تک چھ فیصد تک پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے جس سے ملک کی کیمیکل کایاپلٹ کو نئی توانائی ملے گی۔
رپورٹ میں کئی اہم مالیاتی اور غیر مالیاتی مداخلتوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے جس کا مقصد کیمیکل شعبے میں بھارت کی عالمی مقابلہ جاتی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔ اس میں اُن اقدامات کا بھی ذکر کیا گیا ہے جن کا مقصد امنگوں کو قابل عمل ترقی میں تبدیل کردینا ہے۔