July 20, 2025 4:01 PM

printer

نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین سُمن بیری نے کہا ہے کہ پائیدار ترقیاتی مقاصد کے مختلف شعبوں میں بھارت کی پیشرفت اصلاحات کی حکمتِ عملی کی بدولت ممکن ہوسکی ہے۔

نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین سُمن بیری نے کہا ہے کہ پائیدار ترقیاتی مقاصد کے مختلف شعبوں میں بھارت کی پیشرفت مضبوط سماجی تحفظ کے نظام اور ترقی پر مبنی اصلاحات کی حکمتِ عملی کی بدولت ممکن ہوسکی ہے۔ وہ نیویارک میں اقوامِ متحدہ ہیڈکوارٹرس میں اعلیٰ سطح کے ایک پروگرام میں اظہارِ خیال کررہے تھے، جس کا موضوع تھا، ”پائیدار ترقی کے مقاصد اور 2030 کے ایجنڈے کیلئے مسلسل کوشش“۔

اِس کا اہتمام اقوامِ متحدہ میں بھارت کے مستقل مشن نے نیتی آیوگ کے اشتراک سے کیا تھا۔ جناب سُمن بیری نے کہا کہ 2013-14 اور 2022-23 کے درمیان 24 کروڑ بھارتی افراد مختلف طرح کی غربت سے باہر آئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اِس عرصے کے دوران سماجی تحفظ کا دائرہ بھی دوگنا سے زیادہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت صحت سے متعلق پائیدار ترقیاتی مقاصد کے نشانے 2030 کی مقررہ مدت سے پہلے ہی پورے کرنے کی سمت گامزن ہے۔ اِن میں زچہ بچہ اور نوزائیدہ بچوں کی اموات کم کرنے کا معاملہ خاص طور پر شامل ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔