بھارت میں اب زیادہ خواتین قرض لے رہی ہیں اورسرگرمی کے ساتھ اپنے کریڈٹ اسکورز کی نگرانی کر رہی ہیں۔ یہ بات نیتی آیوگ کی جانب سے ”بھارت کی مالیاتی ترقی کی داستان میں خواتین کا کردار: قرض لینے والوں سے معمار تک“ کے عنوان کے تحت جاری رپورٹ میں کہی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 27 دسمبر 2024 تک، 27 ملین خواتین اپنے کریڈٹ کی نگرانی کر رہی تھیں، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 42 فیصد اضافہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی مالی بیداری کاثبوت ہے۔ رپورٹ میں خواتین کاروباری افراد کو بااختیار بنانے میں سرمایہ تک رسائی کے اہم رول پر روشنی ڈالی گئی۔ رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ دسمبر 2024 میں خواتین کا حصہ بڑھ کر 19.43 فیصد ہو گیا جو کہ 2023 میں 17.89 فیصد تھا۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ میٹرو علاقوں کی خواتین کے مقابلے میں غیر میٹرو علاقوں کی زیادہ خواتین فعال طور پر اپنے کریڈٹ کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔ اس کی شرح بڑھ کر غیر میٹرو علاقوں میں 48 فیصد اور میٹرو علاقوں میں 30 فیصد ہوگئی ہے۔
Site Admin | March 3, 2025 9:36 PM
نیتی آیوگ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں خواتین کے درمیان مالی بیداری میں پچھلے سال کے مقابلے 42 فیصد کا اضافہ ہوا ہے