نیتی آیوگ نے نئی دلّی میں سیمنٹ، ایلومینیم اور MSME کے شعبوں کیلئے کاربن کے اخراج کو ختم کرنے سے متعلق روڈ میپ پر مشتمل رپورٹس جاری کی ہیں۔ اس موقع پر نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین سُمن بیری نے بھارت کے ترقیاتی سفر میں MSME کے شعبے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے اہم رول کو اجاگر کیا۔ انہوں نے MSME شعبے کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، جو روزگار، جدتِ طرازی اور جامع ترقی کیلئے ایک اہم محرک ہے۔
نیتی آیوگ کے CEO بی-وی-آر سبرامنیم نے کہا کہ ایلومینیم اور سیمنٹ کے شعبے توانائی کے سب سے زیادہ استعمال والے شعبوں میں شامل ہیں، جو صنعتی کاربن اخراج میں نمایاں حصہ ڈالتے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان شعبوں میں کاربن کے اخراج کو ختم کرنا، بھارت کے آب و ہوا کی تبدیلی کی روک تھام کے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے ضروری ہے۔ اس کے علاوہ طویل مدتی معاشی مسابقت کو یقینی بنانے کیلئے بھی یہ بیحد اہم ہے۔
نیتی آیوگ کے CEO نے مزید کہا کہMSMEs کیلئے یہ روڈ میپ کم لاگت والے ماحولیات کیلئے سازگار مالی وسائل تک رسائی، ٹیکنالوجی اور صلاحیت سازی پر زور دیتا ہے تاکہ ایک ہموار اور جامع منتقلی کو ممکن بنایا جا سکے۔×