انتخابی کمیشن نے آج ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی مہم کے دوسرے دور کا آغاز کیا۔ اس کے تحت 9 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام تین علاقوں کا احاطہ کیا جائے گا جن میں تقریباً51 کروڑ رائے دہندگان موجود ہیں۔ اِن میں انڈومان نکوبار جزائر، لکشدیپ، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، کیرالہ، مدھیہ پردیش، پدوچیری، راجستھان، تمل ناڈو، اترپردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں۔ اِن میں سے تمل ناڈو، پدچیری، کیرالہ اور مغربی بنگال میں2026 میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ بڑے پیمانے پر ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی مہم آئندہ برس7 فروری کو حتمی ووٹر فہرست کی اشاعت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔
Site Admin | November 4, 2025 9:50 PM
نو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام تین علاقوں میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے