ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 24, 2025 10:02 AM | Delhi Assembly Session

printer

نو تشکیل شدہ دلّی اسمبلی کا پہلا اجلاس آج شروع ہوگا۔ تین روزہ اجلاس اِس ماہ کی 27 تاریخ تک جاری رہے گا۔

نو تشکیل شدہ دلّی اسمبلی کا پہلا اجلاس آج شروع ہوگا۔ تین روزہ اجلاس اِس ماہ کی 27 تاریخ تک جاری رہے گا۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ BJP کے اسمبلی رکن اروِندر سنگھ لَولی کو عبوری اسپیکر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سابق وزیر اعلیٰ اور کالکاجی سے عام آدمی پارٹی کی اسمبلی رکن آتشی ایوان میں اپوزیشن کی لیڈر ہوں گی۔ نو منتخبہ دلّی سرکارنے کہا ہے کہ وہ اسمبلی کے پہلے اجلاس میں CAG رپورٹیں پیش کرے گی۔

V/C – Aman

اجلاس کے پہلے دن نو منتخب ممبروں کو عبوری اسپیکر  اروِندر لَولی کے ذریعے حلف دلایا جائے گا۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد اسمبلی اسپیکر کا چناؤ ہوگا۔ اسمبلی اجلاس کے دوسرے دن دلّی کے لیفٹننٹ گورنر وِنے کمار سکسینا ایوان سے خطاب کریں گے اور اُسی دن سابقہ حکومت کے کام کاج سے متعلق CAG رپورٹیں بھی پیش کی جائیں گی۔ اجلاس کے آخری دن لیفٹننٹ گورنر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر  بحث ہوگی۔

کل دلّی کی وزیر اعلی ریکھا گپتا نے کہا ہے کہ CAG رپورٹ کا پیش کیا جانا اِس اجلاس کے لیے سب سے اہم معاملہ ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔