دلّی سرکار کے وزیر آشیش سود نے آج کہا کہ اُن کی سرکار کی پہلی ترجیح دلّی کے لوگوں کو صاف پانی اور ہوا، نیزبہتر سیویج اور سڑکیں مہیا کرنا ہے۔ وہ دلّی اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں سے گفتگو کررہے تھے۔ ایک دوسرے وزیر پرویش ورما نے زور دے کر کہا کہ BJP سرکار تمام انتخابی وعدوں کوپورا کرے گی۔ وزیرموصوف نے مزید کہا کہ وہ اپوزیشن پارٹی سے تعاون چاہتے ہیں۔
دلّی BJP کے صدر وریندر سچدیوا نے بھی اپوزیشن پارٹی پر زور دیا کہ وہ انارکی کی سوچ سے باہر آئے اور دلّی سرکار کے ساتھ مل کر کام کرے۔ دلّی اسمبلی میں اپوزیشن کی رہنما آتشی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کو عوام نے اپوزیشن کی ذمہ داری سونپی ہے، لہٰذا اُن کی پارٹی لوگوں کی آواز کو اُٹھاتی رہے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی انتخابات کے دوران BJP کے ذریعے کیے گئے وعدوں کو پورا کرانے کو یقینی بنائے گی۔ x