September 21, 2025 9:39 PM

printer

نوراتری کا 9 روزہ تہوار، کل سے شروع ہو رہا ہے۔ سنسکرت میں نوراتری کا مطلب ہے، 9 راتیں، جو ماں دُرگا اور اُن کے 9 اوتاروں کی پوجا ارچنا کیلئے وقف ہیں

نوراتری کا 9 روزہ تہوار، کل سے شروع ہو رہا ہے۔ سنسکرت میں نوراتری کا مطلب ہے، 9 راتیں، جو ماں دُرگا اور اُن کے 9 اوتاروں کی پوجا ارچنا کیلئے وقف ہیں۔ ہندو عقیدتمند سال بھر 4 نوراتری مناتے ہیں لیکن Shardiya نوراتری اور Chaitra نوراتری، عام طور پر منائے جاتے ہیں کیونکہ یہ موسموں کی تبدیلی سے منسلک ہیں۔بھارت میں نوراتری مختلف طریقوں اور رسم و رواج کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار، راوَن پر بھگوان رام کی فتح کے دن دَسہرہ کے ساتھ مکمل ہو جاتا ہے۔ اترپردیش میں اہم شکتی پیٹھوں اور مندروں میں عقیدتمندوں کو آسانی فراہم کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
بلرام پور ضلعے میں دیوی پاٹن شکتی پیٹھ میں نوراتری میلے کیلئے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ ایک محفوظ اور پُر امن میلے کو یقینی بنانے کیلئے پورے احاطے میں CCTV کیمرے لگائے گئے ہیں۔ Shardiya نوراتری میلہ، مرزا پور ضلعے کے مشہور ماں وِندھیاچل شکتی پیٹھ میں آج رات شروع ہوگا۔ اِس موقع پر وِندھیا کوریڈور کو مختلف رنگوں کی روشنیوں اور پھولوں سے سجایا گیا ہے۔ عقیدتمندوں کی آسانی کیلئے چار اہم route تیار کیے گئے ہیں اور 12 سے زیادہ ٹرینیں، عارضی طور پر وِندھیانچل دھام اسٹیشن پر رکیں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔