نوجوانوں کے اُمور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے کہا ہے کہ ملک کے مستقبل کو ترتیب دینے میں نوجوانوں کا رول بے حد اہم ہے۔ نئی دلّی میں آج وِکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ-2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب مانڈویا نے کہا کہ یہ تبادلہ خیال ٹیکنالوجی، انٹرپرینیورشپ، حکمرانی، پائیداریت اور سماجی ترقی جیسے شعبوں میں تعاون کرنے کیلئے نوجوان رہنماؤں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ تبادلہ خیال، سال 2047تک وِکست بھارت کی تعمیر کیلئے نوجوان مہارتوں اور اُن کی تخلیقی صلاحیت کو پہچاننے کا طریقہ کار ہے۔
1400-Mansukh Mandaviya SI
جناب مانڈویا نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی کارآمد آبادی اُس کی سب سے بڑی طاقت ہے اور نوجوانوں کو جرأت مند خیالات اور اختراع کے ذریعہ بااختیار بنانا، ملک کو ترقی یافتہ ملک میں بدلنے میں اہم محرک ثابت ہوں گے۔ ینگ لیڈرس ڈائیلاگ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب مانڈویا نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم، قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کو سرگرم طریقے سے شامل کرنے کے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ گزشتہ روز شروع ہوئے تین روزہ ینگ لیڈرس ڈائیلاگ کا اختتام اس مہینے کی 12 تاریخ کو ہوگا۔×