نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا کَل نئی دلّی کے JLN اسٹیڈیم میں فٹ انڈیا Carnival کا افتتاح کریں گے۔ اس تین روزہ فٹنس اور تندرستی سے متعلق فیسٹیول کا مقصد ایک صحتمند اور فعال طرزِزندگی کو فروغ دینا ہے، جو ایک جسمانی طور پر بہتر، زیادہ صحتمند اور فکر سے آزاد قوم کے فٹ انڈیا تحریک کے وژن کے عین مطابق ہے۔ اس تقریب میں Rope Skipping، اسٹیشنری سائیکلنگ، آرمڈ ریسلنگ، کرکٹ گیندبازی اور دیگر سمیت کھیل کود کی بہت ساری سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ افتتاح میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزیر مملکت رَکشا Khadse اور بالیووڈ کے اداکار آیوشمان کھورانہ بھی شرکت کریں گے۔ تقریب کے دوران، آنے والے کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے Logo اور ترانے کی بھی نقاب کشائی کی جائے گی۔ کھیلو انڈیا پیرا گیمز، اِس مہینے کی 20 تاریخ سے قومی راجدھانی میں شروع ہوں گے۔
Site Admin | March 15, 2025 9:38 PM
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا کَل نئی دلّی کے JLN اسٹیڈیم میں فٹ انڈیا Carnival کا افتتاح کریں گے