نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا ہے کہ وکست بھارت young لیڈرس ڈائیلاگ، نظریے کو آواز اور آواز کو اثر میں تبدیل کرنے کی خاطر، نوجوانوں کی قیادت والی جمہوریت کی ایک حقیقی مثال ہے۔ آج نئی دلّی میں وکست بھارت young لیڈرس ڈائیلاگ 2026 پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ ایک ایسا واحد پلیٹ فارم ہے، جہاں بھارتی نوجوان نہ صرف اپنے نظریات شیئر کرسکتے ہیں بلکہ اُنہیں وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی پیش کرسکتے ہیں۔ وزیر موصوف نے وکست بھارت کوئز کا بھی آغاز کیا۔ انہوں نے ملک بھر کے طلباء اور نوجوان شہریوں سے اِس میں سرگرمی کے ساتھ شرکت کرنے پر زور دیا۔
Site Admin | September 13, 2025 9:38 PM
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا ہے کہ وکست بھارت young لیڈرس ڈائیلاگ، نظریے کو آواز اور آواز کو اثر میں تبدیل کرنے کی خاطر، نوجوانوں کی قیادت والی جمہوریت کی ایک حقیقی مثال ہے