نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا کہ بھارت کی ہر سڑک کو کھیل کا میدان بننا چاہیے اور کھیلوں کے ہر پائیدان پر بھارت کا پرچم لہرانا چاہیے۔ آج نئی دلّی میں ایک پرائیویٹ میڈیا ادارے کی جانب سے منعقدہ کھیلوں سے متعلق ایک سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کھیلوں کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ہر اتوار کو سائیکل چلانے جیسی سرکاری مہم کا بھی ذکر کیا کہ یہ زمین سے جڑے افراد سے وابستگی کی ایک علامت ہے۔ انہوں نے ہر کنبے میں کھیل کود کی ثقافت کو رائج کرنے پر بھی زور دیا۔
Site Admin | September 12, 2025 9:47 PM
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا کہ بھارت کی ہر سڑک کو کھیل کا میدان بننا چاہیے اور کھیلوں کے ہر پائیدان پر بھارت کا پرچم لہرانا چاہیے
