نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے، بھارتی خواتین کی کبڈّی ٹیم کو، چھَٹی ایشیائی کبڈّی چیمپئن شپ کے خطاب کے، اُس کے کامیاب دفاع پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر موصوف نے ٹیم کے لیے 67 لاکھ 50 ہزار روپے کے نقد انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔
ڈاکٹر مانڈویا نے مبارکباد کے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت، مردوں کی لیگ کی طرز پر، خواتین کی بھی ایک کبڈّی لیگ کا آغاز کرے گی، تاکہ اُنہیں مزید موقعے فراہم ہوں۔ یہ چیمپئن شپ ایران کی راجدھانی تہران میں 6 سے 8 مارچ تک منعقد کی گئی تھی، جس میں بھارتی ٹیم نے، ایران کو فائنل میچ میں شکست دے کر اپنے خطاب کا دفاع کیا تھا۔×