ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 7, 2025 2:58 PM

printer

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر منسکھ مانڈویا نے آج کہا ہے کہ ”Sundays On Cycle“ ایک ملک گیر مہم بن گئی ہے

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر منسکھ مانڈویا نے آج کہا ہے کہ ”Sundays On Cycle“ ایک ملک گیر مہم بن گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ صحتمند رہنے اور سودیشی کو فروغ دینے کے لیے اِس پروگرام میں 50 سے زیادہ ارکانِ پارلیمنٹ نے شرکت کی اور ملک میں سودیشی کے پیغام کی تشہیر کی۔
نئی دلی میں بھارتیہ ریلویز کے تعاون سے ”گَرو سے سودیشی“ کے موضوع پر مبنی ”فٹ انڈیا: سنڈیز آن سائیکل“ میں شرکت کے دوران وزیر موصوف نے یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ ِاس پروگرام کا انعقاد پورے ملک کے 8 ہزار سے زیادہ مقامات پر کیا گیا۔
GST اصلاحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ سائیکلوں پر GST کو 18 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا ہے۔