January 11, 2026 3:27 PM

printer

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج صبح نئی دلّی میں ”فِٹ انڈیا آن سائیکل“ کے 56 ویں ایڈیشن میں حصہ لیا

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج صبح نئی دلّی میں ”فِٹ انڈیا آن سائیکل“ کے 56 ویں ایڈیشن میں حصہ لیا۔ اِس دوران، باوقار ”وِکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ“ میں شرکت کرنے کی غرض سے دلّی میں موجود، ملک بھر کے نوجوان لیڈروں نے بھی اِس تقریب میں شرکت کی۔ اِن میں ٹینس کے ممتاز کھلاڑی لیینڈر پیٹس اور بیڈمنٹن کے مایہئ ناز کھلاڑی Pullela گوپی چند شامل تھے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ سائیکل چلانے سے ہم توازن برقرار رکھنا سیکھتے ہیں اور توازن برقرار رکھنا قیادت کیلئے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سائیکل چلانے سے، ملک کے نوجوان یہ سیکھ سکتے ہیں کہ کب ہمیں تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔