July 19, 2025 9:48 PM

printer

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے میں منشیات سے مبرّا نوجوانوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے میں منشیات سے مبرّا نوجوانوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ وارانسی میں نوجوانوں سے متعلق روحانی سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب مانڈویا نے شہریوں پر ملک کی تعمیر اور منشیات سے مبرّا بھارت مہم میں شامل ہونے پر زور دیا۔ انہوں نے ہر شہری سے کہا کہ وہ اِس پہل میں کم از کم پانچ نوجوانوں کو شامل کریں۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے مختلف اسکیموں اور اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کے درمیان منشیات کی لَت سے نمٹنے کے سلسلے میں جاری حکومت کی کوششوں کے بارے میں بات کی۔ داخلی امور کے وزیر نتیہ نند رائے نے وارانسی کی روحانی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے زور دیا کہ سربراہ اجلاس کے دوران جاری ہونے والے پیغامات کا دور رس اثر ہوگا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک مضمون شیئر کیا ہے، جس میں اِس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ منشیات سے مبرّا بھارت کی تعمیر میں نوجوانوں سے متعلق روحانی سمٹ کس طرح ایک اہم قدم ہے۔ ایک سوشل میڈیا کی پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے مضمون میں تفصیل سے بتایا ہے کہ یہ سربراہ اجلاس، کس طرح منشیات سے مبرّا بھارت کی تعمیر میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔