May 12, 2025 2:59 PM

printer

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے محکمے کی مرکزی وزیرِ مملکت رَکشا نِکھِل کھڈسے نے کہا کہ 2047 تک وِکست بھارت بنانے میں نوجوانوں کو اور زیادہ بڑا رول ادا کرنا ہوگا۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے محکمے کی مرکزی وزیرِ مملکت رَکشا نِکھِل کھڈسے نے کہا ہے کہ اُن کی وزارت کا یہ ماننا ہے کہ 2047 تک وِکست بھارت بنانے میں نوجوانوں کو اور زیادہ بڑا رول ادا کرنا ہوگا۔ آج پٹنہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، محترمہ کھڈسے نے کہا کہ اُن کی وزارت کئی پروگراموں کو بڑھاوا دے رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو ملک کی تعمیر کے مقصد کے ساتھ وابستہ کیا جاسکے۔ اِن میں ”مائی بھارت“ رضاکاروں کا پروگرام، ”پَد یاترا“، ”Yuva Connect“ اور ”مائی بھارت“ پورٹل شامل ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ”مائی بھارت“ پورٹل کے ساتھ منسلک ہوں۔

محترمہ کھڈسے نے مزید کہا کہ مائی بھارت رضاکاروں کو یکجا کیا جائے گا تاکہ وہ سرکار کی اسکیموں کو تقویت پہنچا سکیں اور اِس کی تشہیر میں معاونت کرسکیں۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ نوجوان کشیدہ حالات اور سکیورٹی خطرات کے دوران اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔