ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 30, 2025 3:21 PM

printer

نوجوانوں کے امور، کھیل کود اور محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج زور دے کر کہا کہ بھارت ایک زمانے میں جہاز سازی اور بحری صلاحیتوں کے معاملے میں ایک عالمی قائد تھا

نوجوانوں کے امور، کھیل کود اور محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج زور دے کر کہا کہ بھارت ایک زمانے میں جہاز سازی اور بحری صلاحیتوں کے معاملے میں ایک عالمی قائد تھا۔ انڈیا میری ٹائم وویک-2025 کے دوران میری ٹائم ہیومن کیپٹل اجلاس میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویا نے اس بات کا ذکر کیا کہ Vaco Da Gama کے بھارت آنے سے بہت پہلے بھارتی تاجروں نے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر تجارتی راستے قائم کئے تھے۔ ڈاکٹر مانڈویا نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کو میری ٹائم اَمرِت کال ویژن-2047 کے حصول کیلئے اپنی قدیمی بحری بصیرت کو بروئے کار لانا چاہئے۔×